محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کے ملازمین اپنے ہی محکمے کی 35 خواتین کو ہراساں کرتے تھے، ایف آئی اے تحقیقات سے بھانڈا پھوٹ گیا

July 06, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سوشل میڈیا پر محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کے ملازمین کی حرکات کا بھانڈا پھوٹ گیا، اپنے ہی محکمے کی پینتیس خواتین کو ہراساں اور تنگ کرتے تھے، ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو سارا کچا چٹھا سامنے آگیا، دو ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے چھاپے مار رہی ہے۔