سونا فی تولہ 1500 روپے مہنگا

July 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کیرپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1803ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1500روپے اور دس گرام سونا 1286روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 1لاکھ42ہزار900روپے اور دس گرام سونا1لاکھ 22 ہزار514روپے کا ہو گیا ۔