الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ

July 06, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں مخصوص پانچ نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حکم کےبارے میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلہ زینب عمیر اور سیملیعقوب وغیرہ کی درخواست پردیا گیا۔13صفحات کے فیصلے میں کہا گیا کہ اگر کسی رکن کے نااہل ہونے پر مخصوص نشست خالی ہو جائے تو اسے آئین کے آرٹیکل 224کی شق 6کے مطابق پُر کیا جائیگا، سوال اٹھتا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر جنرل نشستوں پر ارکان ڈی سیٹ ہو جائیں تو کیا مخصوص نشستوں کا کوٹہ دوبارہ نکالا جائیگا۔