1600 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

July 06, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے قبضہ میں لیا گیا دودھ ضائع کر دیا، ڈیری سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاعات پر مریڑ چوک پر ناکہ لگا کر دودھ برداد گاڑیوں کا معائنہ کیا،تمام گاڑیوں میں موجود دودھ کی چیکنگ کے دوران نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 1600لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے پر 4 گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے بھی عائد کئے گئے۔