• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن، 350 گھروں کے سامنے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اےکی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے منگل کے روز سیکٹر G-11/2 میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کیں ۔ 22 گلیوں میں واقع 350 سے زائد رہائشی گھروں کے سامنے سے تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔ان تجاوزات سے رہائشیوں کی آمد و رفت اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہورہا تھا۔
اسلام آباد سے مزید