ایک شخص قتل، دوسرا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

July 06, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ بنی کو محمد لیاقت نے بتایا کہ محمد نعیم اور انس انورچچا بھتیجا آپس میں گالم گلوچ کرتے ہوئے جھگڑا کر رہے تھے۔ ہم ان کوچھڑانے کے لئے آگے بڑھے تو اتنے میں محمد نعیم نے چھری نکال کر یکے بعد دیگرے چھری کے دو وار انس انور پر کیے ۔وجہ عناد یہ ہے کہ انس انور جو بے روزگار تھا اور آئے دن گھر سے خرچہ مانگتا تھا اور اپنے گھر والوں کو تنگ کرتاتھا ۔ہم اسے زخمی حالت میں اٹھا کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لے کر جارہے تھے کہ انس انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ صدربیرونی کو فیصل سلیم نے بتایاکہاتوار کی صبح 5 بجے میرا بھائی آصف لطیف اپنی ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا کہ اڈیالہ روڈ پرہل ویو لین کے پاس پانی والے ٹینکر نے اس کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے آصف لطیف موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔