5ٹرک گندم ،آٹا خیبرپختونخو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

July 06, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی میں بھاری مقدارمیں گندم ،اورآٹاخیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ گندم اورآٹے سے لدے 5 ٹرک قبضہ میں لے کر12سوتھیلے گندم ، 1650 تھیلے آٹا اور 50بوریاں فائن آٹا برآمد کرکے پانچ ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ٹرک تھانہ نصیر آباد اورتھانہ چکری پولیس نے پکڑے۔