ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کئیر نے نشترہسپتال میں آسٹریلوی سیاح کی عیادت کی

July 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب میاں زاہد محمود نے نشتر اسپتال میں زیرعلاج آسٹریلوی شہری پال بیانکو کی عیادت کی، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نبیل سلیم نے بتایا کہ مسٹر پال بیانکو آسٹریلوی سیاح گذشتہ ہفتے کوٹ ادو میں روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے تھے جنہیں اب مکمل طبی امداد دے دی گئی ہے اور اگلے ایک دو روز میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔