پاکستانی بولنگ کوچ کو سری لنکا میں اسپن وکٹیں ملنے کی امید نہیں

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے بے چین ہے۔ مہمان ٹیم کے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں اور اسپن بولنگ کو کھیلنے والے اچھے بیٹرز ہیں اس لئے مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ پاکستان کو ہوم سیریز میں اسپن بولنگ کے لئے ساز گار پچ دیں گے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز بھی ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ حسن علی، نسیم شاہ اور حارث رئوف سے مجھے امیدیں وابستہ ہیں۔