پنجاب بلیوز، کے پی وائٹس انڈر 19 کرکٹ کے فائنل میں

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل پنجاب بلیوز اور خیبرپختونخوا وائٹس کی ٹیمیں قومی انڈر 19 کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ فائنل جمعےکو شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد میں لو اسکورنگ میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نےبلوچستان وائٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دیگر میچز بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔