مختلف وارداتوں میں 27 لاکھ کےزیورات اور نقدی چوری

July 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مختلف وارداتوں میں 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کےطلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی،پولیس کے مطابق تھانہ راجہ رام کے علاقے بستی کھوجہ میں چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں، نامعلوم چورشاہد اسحاق کے گھر سے 5 تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ20ہزار روپے جبکہ ثنا اللہ کے گھر سے 5 تولہ سونا اور ساڑھے 4لاکھ روپے اور ریپیٹر چرا کر لے گئے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجانی میں رمضان کے گھر سے ڈھائی تولے سونے کے زیورات اور 3 لاکھ روپے چرا لئے گئے، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔