آسٹریلیا کی جگہ انگلینڈ کا ترانہ بج گیا، منتظمین کی معذرت

August 07, 2022

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز کے اسپرنگ بورڈ ایونٹ کی میڈل تقریب میں فاتح آ سٹریلین ٹیم کا قومی ترانہ بجانے کے بجائے انگلینڈ کا ترانہ لگ گیا جس پر وہاں موجود منتظمین پریشان ہوگئے۔ اس پر آسٹریلین کھلاڑیوں نے حیرانی اور برہمی کا اظہار بھی کیا جس پر منتظمین نے تقریب روک کر فاتح کھلاریوں سے معذرت کی۔