شعیب اختر کے گھٹنے کا آپریشن، پرستاروں سے دعا کی اپیل

August 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فاسٹ بولر شعیب اختر کے گھٹنے کا آپریشن ہفتے کو ہوا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں اپنے گھٹنے کی آخری سرجری کے لیے تیار ہوں۔ اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی کہنا چاہوں گا کہ میرے لیے دعا کریں۔ یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔ فٹ ہوکر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلوں گا۔