جنگلی حیات کا فروغ و تحفظ میری ترجیح ہوگی،صوبائی وزیر جنگلات

August 07, 2022

لاہور(خبر نگار)وزیر جنگلات عباس علی شاہ نے جنگلات کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔ عباس علی شاہ نے کہا کہ جنگلات و جنگلی حیات کی ترقی کا عزم لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا فروغ و تحفظ میری ترجیح ہوگی۔