نوجو ان کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی

August 07, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں نوجو ان کو قتل کرکےنعش پھینک دی گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق کھنہ پنڈوریاں میں ایک لاش ملی جس کے گلے اورجسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے،بعدازاں مقتول کا نام حیدر علی ولد طالب حسین عمر21سال سکنہ سکیم تھری راولپنڈی معلوم ہوا ۔پولیس کے مطابق لاش پر ایک پرچی بھی ملی جس پر تحریر تھاکہ علی کی لاش مبارک ہو، پرچی پرمقتول کے گھرکانمبر بھی لکھاگیاتھا ۔