نشتریونیورسٹی:کورونا تشخیصی لیب کے سائنسدانوں کی ماسٹر ٹریننگ

August 08, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں محکمہ صحت اور جیپائیگو- جوہن ہاپکنز یونیورسٹی امریکا کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے کورونا تشخیصی لیب کے سائنسدانوں کی ماسٹر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، سول ہسپتال ملتان، غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان، صادق عباسی سول ہسپتال بہاولپور اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بائیوسیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے سائنسدان و ماہرین تشخیص شامل تھے۔ جیپائیگو جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ اسسٹنٹ پروفیسر شہباز احمد شہباز نے بطور ہیڈ ٹرینر اپنے ادارے کی طرف سے پاکستانی صحت کے نظام میں بہتری کےلئے عملی اقدامات کا خاکہ پیش کیا اور ماسٹر ٹریننگ پروگرام کے اغراض و مقاصد واضح کیئے۔