اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی سیوریج سسٹم خراب

August 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی سے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود سیوریج سسٹم بہتر نہ ہو سکا ، سیوریج لائنوں میں جگہ جگہ ٹیکنیکل فالٹ ہائشی کالونیاں گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ شہریوں کے مکانات کو کو سیوریج کے گندے پانی سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، واسا حکام عوامی شکایات کے باوجود سیوریج مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔محلہ ہزاریاں ، اقبال نگر اور آغا پورہ، ٹی بی ہسپتال روڈ کے ہزاروں مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں۔چونگی نمبر14 ٹی بی روڈ پرسیوریج اورنئی سڑک کی تعمیرکا منصوبہ سابق وزیراعلی عثمان بزدارکے دورحکومت میں تقریبا ڈیڑھ برس قبل شروع ہوا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ندیم قریشی، عامرڈوگر اورشاہ محمود قریشی کی جانب سے منصوبے کے افتتاح کی صرف تختیاں لگائی گئیں،ڈیڑھ سال بعد ابھی تک ڈیڑھ کلومیٹرسیوریج لائن ہی نہیں ڈالی جاسکی۔