میونسپل ایڈ منسٹریشن کے مالی حسابات کا سپیشل آڈٹ ، بے قاعدگیوں کا انکشاف

August 08, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) میونسپل ایڈ منسٹریشن کے مالی حسابات کے سپیشل آڈٹ میں مالی بے قاعدگیوں اور بے ضاطگیوں کا انکشاف ہوا۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے چیئر مین ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر ایم سی آئی غلام شبیرہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عطا باری ارشد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم نہاس ممبرز ہیں ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطا بق ڈی ایم اے نے پارکنگ کے کنتریکٹر سے تین کروڑ روپے کی ریکوری نہیں کی ۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سنٹورس کار پارکنگ ‘ شکر پڑیاں ایسٹ اینڈ ویسٹ اور دامن کوہ کارپارکنگ کی فیس وصولی کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا گیا۔ان تینوں مقامات ککی کارپارکنگ کے عملہ کی تنخواہوں کی مد میں مشکوک اخراجات سامنے آئے ہیں۔ویزا سیکر فیسلٹی اینڈ شٹل سروس کے ٹھیکیدار سے 27کروڑ 90لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی گئی۔ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کی سائٹ پر دو کروڑ نوے لاکھ کے خلاف ضابطہ اخراجات کئے گئے۔شٹل سروس کے ٹھیکیدار سے سات کروڑ 76لاکھ کی کم ریکوری کی گئی۔