ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس‘ یوم آزادی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی

August 08, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75ویں یوم آزادی 14اگست کی حتمی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ اس ضمن میں اتوار کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی (جی)، اے سی صدر، اے سی سیکرٹریٹ، کابینہ نمائندے، وزارت اطلاعات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ بعدازاں 9ویں محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہوں کا دورہ کیا‘ سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس پی سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ جلوس کے راستوں کو چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔