ڈمپر کی ٹکر سے پک اپ میں سوار ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 8 افراد زخمی

August 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر ماہی گاڑی ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار ڈمپر نے پک اپ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 13سالہ علی اکبر ولدولی محمد دم توڑ گیا ،پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، گلشن حدید میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سال نامعلو م شخص جاں بحق ہوگیا، فوری متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی، اورنگی ٹائون بلوچ محلہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے دو نوجوان سلیم اور الیاس زخمی ہوگئے۔