حکومت دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی، بلوچستان بارکونسل

August 08, 2022

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں شہداء آٹھ اگست کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست دنیا تاریخ کا بد ترین دہشت گردی کا واقعات ہے اور آج تک حکومت اور امن و امان بحال کرنے والے خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں سانحہ آٹھ اگست کے وکلاء کو ایک سوچےسمجھے منصوبہ کے تحت نشانہ بنایا گیا جس میں ہمارے قیمتی وکلاء ہم سے چھین لئے گئے اس واقعہ میں ہمارے 56 وکلاء شہید اور 92 کے قریب وکلاء زخمی ہوئے بیان میں کہا کہ اس دہشت گرد واقعات کے خلاف سپریم کورٹ کے جحج جسٹس قاضی فائز عیسی کے سر براہی میں ایک کمیشن تشکیل دے دی گئی اور اس کمیشن رپورٹ میں دہشت گردی کے واقعات اور اداروں کی کاگردگی پر سوالات اٹھائے گئے لیکن بدقسمتی سے آج تک جسٹس قاضی فائز عیسی کے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور آج بھی ملک دہشت گردی فرقہ واریت لاقانونیت کا شکار ہے ہمارے وکلاء کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کی پرویز مشرف کے خلاف اور آئین کی بحالی تحریک کا آغاز بھی سرزمین بلوچستان سے ہوا اور تحریک میں سب سے بڑھ کر حصہ لینے والے وکلاء کو شہید کیا گیا بیان میں کہا کہ بزدل قوتوں اور قاتل دہشت گردوں کا یہ خیال تھا کہ ان جیسے دہشت گردی واقعات کرکے بلوچستان میں عدل کے نظام کو سپوتاڑ کریں گے بلوچستان کے وکلاء آئین و قانون کی بالادستی کے نعرے سے پیچھے ہٹیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاء آج بھی باشعور ہیں اور وہ شہداء آٹھ اگست کے شہداء کے مشن ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی حقیقی معنوں میں بحالی جوڈیشری میں میرٹ جوڈیشری کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل سانحہ آٹھ اگست کے مناسبت تمام شہداء کے فیملی کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سانحہ آٹھ اگست کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کمیشن رپورٹ پر فل فور عمل در آمد کرے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے زیر اہتمام شہداء آٹھ اگست کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس یوم عاشور کی چھٹیوں کے بعد منایا جائے گا جس کا اعلان بلوچستان بار کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔