یوکرین سے اناج کی کھیپ لیکر 4 بحری جہاز ترکی پہنچ گئے

August 08, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک )یوکرین سے اناج کی کھیپ لے کر 4 بحری جہاز ترکی کے ساحل پر لنگرانداز ہوگئے ہیں ۔یوکرینی حکام کے مطابق بحری جہازوں میں 1لاکھ 70ہزار ٹن مکئی اور دیگر کھانے کی اشیاء موجود ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اناج برآمدگی پر روس یوکرین معاہدہ گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہوا ہے۔واضح رہے کہ فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل رُکی ہوئی تھی تاہم اقوام متحدہ کی ثالثی میں گندم کی ترسیل کے معاہدے کے بعد یوکرین سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔