پاکستان، انگلینڈ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کرانے کی تجویز

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔ حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔