امت مسلمہ کو مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا، علامہ حسن ظفر نقوی

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہسامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا ے فرزند رسول اور آپ کے انصار نے قلت میں ہونے کے باوجود بہادری اور شجاعت کی جو داستان رقم کی آج ساری انسانیت انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا مذید کہنا تھا ہمیں گز شتہ حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں اس سلسلے میں عتبات عالیہ جانے والے زائرین کے لئے پالیسی کو پیش کردہ تجاویز و آرا ء کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تا کہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔