وزیراعلیٰ نے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ کا خاتون پر تشدد کا نوٹس لے لیا

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی میں سیکورٹی گارڈ کا خاتون پر بہیمانہ تشد نعمان گرینڈ سٹی میں کچھ ماہ میں سیکورٹی گارڈز کی جانب مین گیٹ پر تشدد کے کئی واقعات رونما ہوچکےہیں جس کی بناء پر رہائشیوں میں بے چینی اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نعمان گرانڈ سٹی گلستان جوہر میں خاتون پر سیکوریٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ گارڈ کو خاتون پر ہاتھ اٹھا کر تشدد کرنے کی جرأت کیسے ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکوریٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکہا ہےکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں پر کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔