این اے 22 ضمنی الیکشن، عبدالواسع جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد

August 09, 2022

مردان(نمائندہ جنگ )جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام رسول نے کہا ہے کہ این اے 22 کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع امیدوار نامزد کر دئیے گئے ہیں۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد عماداکبر حسان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت کی ضلعی مجلس شوری کا اجلاس امیر ضلع غلام رسول کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این اے 22 مردان 3 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ صوبائی پارلیمانی بورڈ کی نے ضلعی ارکان سے مشاورت کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ کورنگ امیدوار کے طور پر ضلعی امیر غلام رسول کاغذات نامزدگی جمع کریں گے۔