ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کے قتل بالسبب کامقدمہ درج

August 09, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روزٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل بالسبب کامقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کو اسدنے بتایا کہ میں ناہید اختر اور ان کی دو بیٹیوں کو دم کروانے حاجی کیمپ مدرسہ لیکر گیا تھا اور واپسی پر جب جی پی اوچوک صدر پہنچا تو تیز رفتار ڈمپر جسکو ڈرائیور غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے بینک روڈ کی جانب سے آیا اور ٹکر ماری جس سے میرا رکشہ تبا ہ ہو گیا ۔میں اور میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تینوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں ، ڈمپر کا نمبر بعد میں ٹی اے ایل 770 لسبیلہ اور ڈرائیور کا نام سردار معلوم ہوا۔زخمیوں میں سے بعدازاں ناہیداختردم توڑگئی ۔