ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

August 09, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو یوسف نے درخواست دی کہ میرا بھتیجا عامر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے زخمی ہو گیا اور دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔