8 اگست کے شہداء پوری قوم کا چشم و چراغ تھے، چوہدری نعیم

August 09, 2022

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن )کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے سانحہ 8اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست کو پوری زندگی بھلا نہ پائیں گے اس سانحہ میں ہماری ایک پڑھی لکھی پوری نسل کو ہم سے چھین لیا گیاسانحہ 8 اگست کے شہداءنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی پا سداری کے لئے جو مثال قائم کی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کے استحکام، جمہوریت کے تحفظ و بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وکلاءبرداری کا کردار ناقابل فراموش ہے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اُنہوںنے کہا کہ وکلاءبرادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون کا قتل تھا،8 اگست کے شہداءایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے۔