9محرم الحرام، ماتمی جلوسوں، مجالس میں مثالی امن و امان قائم رہا

August 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران مثالی امن و امان رہا اور انتظامیہ و پولیس کے موثر اقدامات کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او خرم شہزاد حیدر کے ہمراہ ممتاز آباد میں مرکزی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران 9 محرم الحرام کے جلوسوں، امن و امان کی صورتحال اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ،انہوں نےلائسینس داران اورانتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے دربار حضرت شاہ شمس کا بھی دورہ کیا جہاں ملتان کے جلوس آ کر اختتام پزیر ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے دربار حضرت شاہ شمس کے سجادہ نشیں مخدوم سید عون رضا شمسی سے ملاقات کی اور جلوسوں کی آمد کے بارے میں معلومات لیں۔