ملک میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر جاری، مزید 3 افراد جاں بحق

August 09, 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کوورونا وائرس کی چھٹی لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 23فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 628افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئیہے،کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 163کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار 508کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اسکے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59ہزار 829ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19ہزار 451ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 643کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔