سات سالہ اغوا شدہ بچی کا 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کرا دیا گیا

August 09, 2022

میانوالی(این این آئی)میانوالی میں سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا۔واقعہ کی آیف آئی آر بچی کی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق 4 ملزمان نے داود خیل سے بچی کو اغواء کیا اور 40سالہ شادی شدہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم نعیم اللہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔