مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نے شہریوں کی حالت بد تر کردی، سابق بھارتی ججز

August 09, 2022

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں سابق ججوں کی تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں گورنر راج کے دوران عام شہریوں کی حالت بد سے بد ترہوگئی ہے جہاں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کونشانہ بنانے کے لئے بغاوت، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اورپبلک سیفٹی ایکٹ جیسے انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اے پی شاہ کی سربراہی میں تیارکی گئی۔ اس رپورٹ میں ریٹائرڈ جسٹس رنجنا پرکاش ڈیسائی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ حد بندی اور فلمʼʼ دی کشمیر فائلزʼʼ کو دی گئی اہمیت پر بھی تنقید کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تین سال کے گورنر راج کے بعد شہری سلامتی بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لئے بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کا غلط استعمال کیا جاراہا ہے۔