برطانیہ میں ایک اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

August 09, 2022

فوٹو: فائل

برطانیہ میں ایک اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جمعرات سے مزید گرمی پڑے گی۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کا ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں جمعرات سے اتوار تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس نے مزید بتایا کہ جمعہ کو انگلینڈ اور ویلز میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا تھا کہ ہفتے کو انگلینڈ اور ویلز کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر گیا تھا۔