نجی بینک کے تعاون سے پلاٹینم جوبلی یوم آزادی پاکستان فیسٹول کا انعقاد

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ نجی بنک کے تعاون سے پلاٹینم جوبلی یوم آزادی پاکستان فیسٹول میں کراچی کے اسکولوں کے درمیان محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مختلف مقابلے جس میں تقریری نعت اور ملی نغمے کے مقابلے شامل ہیں ان کا انعقاد کیا جائے گا یہ فیصلہ بدھ کو کمشنر آفس میں ان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل کمشنر دادو ظہرانی ، ایڈیسنل ڈائریکٹر اسکولز فرناز ریاض ، رجسٹرار قاضی عبدالرزاق ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل عابد قمر شیخ ، کوآرڈینٹر غلام محمد خان اور محمد اخلاق نے شرکت کی۔