بچت کی باتیں، 60 کی کابینہ، کے پی کے میں ٹی ٹی پی کا زور، اہم حقائق ”جیو پاکستان“ میں

August 11, 2022

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف شدید دباؤ میں، بیانیئے کی وضاحت ضروری ہے۔ اُدھر خیبر پختونخواہ میں کالعدم ٹی ٹی پی زور پکڑ رہی ہے اور حالات اچھے نہیں۔ یہاں باتیں بچت کی ہیں اور کابینہ 60تک لے گئے، وزیراعظم ایسا تضاد نہ رکھیں۔ بلدیاتی قوانین کامعاملہ بھی سنگین ہوگیا۔ سب سندھ حکومت سے ناراض ہیں۔ اِن تمام موضوعات کو جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔