بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی مہم بھارت سے بھی چلائی گئی، جے آئی ٹی رپورٹ

August 11, 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہدا کے خلاف مہم ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے چلائی گئی، 774 اکائونٹس کا سراغ لگا لیا ، 204 پاکستان 17ہندوستان اور 16دیگر ممالک سے نکلے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی صدرات میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ،ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر انٹیلجنس اداروں کے نمائندوں سمیت چھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔سانحہ لسبیلہ پیلی کاپڑ حادثہ و شہداء بارے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانےوالوں کا معلوم کرنے کیلئے تشکیل دی جانیوالی ایف آئی اے سائبر کرائم و انٹیلجنس ادروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر سانحہ کے بعد منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے تانے بانے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان سمیت بیرون ممالک سے بھی ملتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شہدا اور پاک فوج کے خلاف مذموم مہم کے تانے بانے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان سمیت دیگرممالک سے بھی جاملے مجموعی طور پر 774اکائونٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں سے 204پاکستان 17ہندوستان اور 16دیگر ممالک سے نکلے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتک کی تحقیقات میں 90افراد کو شارٹ لسٹ کرکے ان کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔