کورونا وائرس کے 352نئے کیس

August 11, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ،اپنے رپورٹر سے) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں 352 نئے کیسز رپورٹ تاہم ہلاکت کوئی نہیں ہوئی ہے ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 2.64 فیصد رہی۔راولپنڈی ضلع میں کورونا کے14مریض رپورٹ ہوئے ۔ راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ریٹ ایک اعشاریہ36فیصدرہا۔