کرسچن کالونی مستونگ میں فائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے‘ لبنیٰ فرانسس

August 11, 2022

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق نے مستونگ کرسچن کالونی میں نہتے اور معصوم مسیحی بچوں اور بزرگوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ قبائلی روایات کے منافی ہے کیونکہ قبائلی علاقوں میں اقلیت عرصہ دراز سے رہائش پذیر ہیں اور وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں،انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔