بلدیہ ٹاؤن، گھریلو تنازع پر ساس کو قتل کرکے داماد فرار

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر D-17 امام بخاری مسجد کے قریب گھر میں داماد نے گھریلو تنازع پرچھری کے وار سے ساس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ، مقتولہ لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،خاتون کی شناخت 50سالہ بختون بی بی زوجہ نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔