اداروں پر نکتہ چینی اور الزام تراشی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، ضیا عباس

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سنیئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم ٗچلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے یہ ملک دشمن عناصر ہیں جو غیر ملکی ایجنڈے پر پاکستان کو کم زور کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کے تحت اداروں پر نکتہ چینی اور الزام تراشی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور ان جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے ۔