تمام سیاست دانوں کو منفی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے‘ عوامی تحریک

August 12, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے موجودہ ملکی صورتحال پر گہری تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران اپنی سیاست چمکانے کیلئے ملکی مفادات کو بھی پامال کرنے کے درپے ہیں۔ سیاست دانوں کو منفی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران ملک توقیر اعوان، ملک طاہر جاوید، غلام علی خان، بابر مصطفوی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، اظہر اعوان، سردار نسیم انجم شریک تھے۔ غلام علی خان نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 28اگست کو اسلام آباد قومی سیمینار میں قابل عمل پلان دینگے۔