پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی شیڈول جاری

August 12, 2022

لاہور(خبرنگار) سکولوں میں سال 2023 میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔سکولوں میں اسسمنٹ ٹیسٹ فروری سے مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔سالانہ نتائج کا اعلان 31 مارچ 2023 کو کیا جائے گا۔آئندہ نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل 2023 کو ہوگا۔