میپکو12:ڈپلومہ ہولڈر لائن سپرنٹنڈنٹس کی بنیادی سکیل 17میں ترقی

August 12, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے اپر ٹیکنیکل سب آرڈینینٹ عہدے کے 12ڈپلومہ ہولڈرزلائن سپرنٹنڈنٹس گر یڈ فرسٹ کو پروموشن بورڈ کی منظوری سے بنیادی سکیل 17میں سب ڈویژنل آفیسرز/جونیئر انجینئرز کے عہدے پر ترقی دے کران کی خدمات خالی آسامیوں پر آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کے سپرد کردی ہیں۔ترقی پانے والوں میں لائن سپریٹنڈنٹ گریڈفرسٹ /ایڈیشنل ایس ڈی او (گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ملتان) خالد محموداور عبدالقیوم (ممتازآبادسب ڈویژن) کو ترقی دیکر ان کی خدمات ملتان سرکل کے سپرد کی ہیں جبکہ محمد اصغر ظہور(حسن پروانہ سب ڈویژن) کو ایس ڈی اوکے عہدے پر ترقی دیکر ووہاڑی سرکل،محمد شفیق جاوید (شاہ جمال سب ڈویژن)کو ترقی دیکر مظفرگڑھ سرکل،محمد فہیم اکرام (سول لائنز سب ڈویژن خانیوال) اور محسن بشیر (سٹی سب ڈویژن بوریوالہ) کو ترقی دیکر پی ڈی کنسٹرکشن، محمد سعید احمد (فتح پور سب ڈویژن) اور زاہد منیر (فرسٹ سب ڈویژن لیہ) کو ترقی دیکر ڈی جی خان سرکل، خادم حسین (احمد پور ایسٹ ڈویژن) کوترقی دیکر رحیم یار خان سرکل، غلام مصطفی (ساہیوال روڈسب ڈویژن عارفوالہ) کو ترقی دیکر ساہیوال سرکل،ایس ایس او فرسٹ محمد حسین (ایس ایس اینڈ ٹی رحیم یار خان) اور محمد حماد بشیر (لیہ سب ڈویژن) کو ایس ڈی او /جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکر ان کی خدمات جی ایس او سرکل ملتان کے حوالے کی ہیں۔