محکمہ اوقاف میں اقلیتی برادری کے عالمی دن کے حوالےسے کیک کاٹا گیا

August 12, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی جانب سے اقلتی برادری کے لئے سول سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری اوقاف و اقلیتی امور محمود اسلم اور اقلیتی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اقلیتوں کے عالمی دن کے مناسبت سے کیک کاٹا۔ اس موقع پر محمود اسلم کا کہناتھا کہ ملک میں اقلیتی برادریوں کو مکمل مذہبی ٓزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد بین المذاہبی ہم اہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اقلیت ملک کا ایک لازمی حصہ ہے۔ پاکستان میں ہم سب ایک گلدستہ کے مانند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اقلیتو ں کے ملک و صوبے کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب میں ہندو، سکھ،بہائی سمیت دیگر برادریوں کے رہنماووں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا مانگی