جوبلی مارکیٹ، متاثرہ دکانداروں کی بحالی کیلئے جلد حل نکالا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

August 13, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سائٹ ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سائٹ کے علاقے میں 17 نئی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جلد علاقے میں تبدیلی آئے گی، سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔