کورنگی چکرا گوٹھ، نشے کے عادی شخص نے جھگڑے کے بعد تیز دھارآلہ سے گلا کاٹ لیا

August 13, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی چکرا گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے گھر میں جھگڑے کے بعد تیز دھارآلہ سے گلا کاٹ لیا۔پولیس نے بتایا کہ کورنگی چکرا گوٹھ گلی نمبر ایک کے رہائشی 35 سالہ شمس عالم نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا،متوفی کی اہلیہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایاکہ شمس عالم نشے کا عادی تھا اور نشے میں بیٹی کو مار پیٹ رہا تھا کہ میں نے بہت سے مشکل سے بیٹی کو بچایا تو وہ غصے میں گھر سے نکل گیا اور گھر کے قریب واقع دکان سے بلیڈلیکر آیا اور کہنے لگا میں تم سب لوگوں کو پولیس کے ہاتھ پکڑ وادونگا، یہ کہنے کے بعد شمس عالم نے گلی میں کھڑے ہو کر اپنا گلا کاٹ لیا جو کہ علاقہ مکینوں نے بھی دیکھا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔