انڈر 19 کرکٹ، سندھ وائٹس اور بلیوز کامیاب، حسیب کے میچ میں 16 وکٹ

August 13, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔ آف اسپنر حسیب الرحمن نے 79 رنز دے کر نو جبکہ میچ میں میچ میں122 رنز دے کر16وکٹ حاصل کئے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اقدس نے 71 رنز بنائے۔ سندھ نےنو رنز کا ہدف بغیر نقصان حاصل کرلیا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ میں حبیب اللہ کے 168 رنز اور اسپنر ضیاء اللہ کی میچ میں 10 وکٹوں نے سندھ بلیوز کو بلوچستان بلیوز کے خلاف اننگز اور 115 رنز سے فتح دلائی۔