رانا ثنا کے ڈر سے شیدا ٹلی برقعہ پہن کر سفر کرتے ہیں، قادر پٹیل

August 13, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف گفتگو کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی سے نکالا ہے جبکہ آصف علی زرداری جمہوریت کی علامت اور وفاق کی علامت ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید کی پہچان ہی گٹر زبان ہے۔ رانا ثنااللہ کے ڈر سے شیدا ٹلی برقعہ پہن کر سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ذاتی زندگی کرائے کی جاسوسی سے شروع ہو کر گٹر زبان پر ختم ہوتی ہے۔ اب شیخ رشید گٹر زبان کے ساتھ نالہ لئی میں غرق ہو چکا ہے۔