تعلیمی اداروں اوردیگرمحکموں میں جشن آزادی کی تقریبات

August 13, 2022

لاہور ( خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر)میو ہسپتال میں یوم آزادی پاکستان کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ تقریب کے موقع پر شہید کیپٹین عکاشہ طلال کے والد پروفیسر محمد سلیم چوہدری نے اپنے بیٹے کی شہادت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم آزادی کی مناسبت سے شجر کار ی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں ملک کے 75ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پنجاب لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفیئر لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے لیبر ویلفیئر پنجاب کے حوالے سے کارکنوں کی بہتری کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔